data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے وزیر اعظم کریاکوس متسوتا کیس نے کہا ہے گزشتہ ہفتے تارکین وطن اور انسانی اسمگلروں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے لیبیا کے قریب بحریہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یونان کی حدود میں جزیرہ کریٹ اور گواڈوز میں ایک دن میں 731 تارکین وطن آئے ،جو ایک غیر معمولی اضافہ تھا۔ یونان کے صدر کانسٹینشن ٹاسولاس سے ملاقات کے بعد یونانی وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک ہنگامی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعات ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ان معاملات سے طاقت سے نمٹا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق مصر، پاکستان، سوڈان، اریٹیریا سے ہے جو لیبیا کے راستے آتے ہیں۔یاد رہے کہ اپریل میں بھی بحیرہ روم میں یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب اور ترکیہ کے ساحل کے نزدیک کشتیاں الٹنے سے مجموعی طور پر 16 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 23 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا گیاتھا۔یونانی کوسٹ گارڈز کو بحیرہ ایجیئن میں ابتدائی طور پر 4لاشیں ملی تھیں لیکن پھر گشتی کشتیوں کے ذریعے تلاش کے بعد 3دیگر لاشیں بھی ملیں۔ یونان کے مشرقی بحیرہ روم میں یورپ کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کے جزائر کو ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے مغربی یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کے لیے ایک عام راستہ بنادیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تارکین وطن

پڑھیں:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیاگیا۔

نائب وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز پاکستانیز اور وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) نے عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے لیے تارکین وطن کے رجحانات اور نئے مواقع کا جائزہ پیش کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے معیاری ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری، نئے شعبوں اور منزلوں کی تلاش اور پاکستان کی انسانی صلاحیتوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ان کوششوں کا مقصد ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک روزگار کے مواقع کو وسعت دینا اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، تجارت اور صحت کے وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے وفاقی سیکرٹریز اور وزارت خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بحریہ ٹاؤن پشاور: کیا 60 ہزار لوگوں کے پیسے ڈوبنے کا خدشہ ہے؟
  • امریکہ کا تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
  • جائیداد ہتھیانے کے لیے 11 شوہروں کو قتل کرنے والی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی مکمل
  • سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • اسرائیل کیخلاف تجارتی پابندیوں کا سلووینیا کیجانب سے باقاعدہ آغاز
  • ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب،
  • بحریہ ٹاون چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں، عطا تارڑ
  • بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کیخلاف منی لانڈرنگ کے ناقابلِ تردید شواہد مل گئے، عطاء اللہ تارڑ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
  • بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ