ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتا، یہ افراتفری کا باعث بنے گی، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے فوراً بعد اور نیٹو سمٹ کے لیے روانگی پر جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ اس سے ’افراتفری‘ پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں چاہوں گا کہ سب جلدی سے پرسکون ہو جائے۔ نظام کی تبدیلی افراتفری لاتی ہے، اور بہتر ہوتا ہے کہ اتنی افراتفری نہ ہو۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
یہ بیان انہوں نے امریکی حملوں کے فوری بعد دیا، جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور ٹرمپ نے دونوں ممالک ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی پر زور دیا ۔
اس سے پہلے انہوں نے سماجی میڈیا پر ’ Make Iran Great Again ‘ کے نعرے کے ساتھ نظام کی تبدیلی کا حوالہ دیا تھا، لیکن اب انہوں نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ایران ٹرمپ نیٹو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ایران نیٹو نظام کی تبدیلی
پڑھیں:
خیبر پی کے میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں: امیر مقام
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے۔ 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپی کے میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں (ن) لیگ خیبر پی کے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتی۔ عمران نیازی کے خلاف عدالت میں کیسز ہیں، وہ ان کا سامنا عدالت میں کریں۔