ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی اچھے اور کاروباری لوگ ہیں ، ایران کے پاس تیل کی دولت ہے ، ایرانی خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ، حکومت کی تبدیلی انتشار لاتی ہے ، چاہتا ہوں معاملات جلد از جلد پ ±رسکون ہوجائیں۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صدر سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے ، زیلنسکی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے ، امید ہے چین امریکا سے بھی کافی مقدار میں تیل خریدے گا۔
واضح رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومت کی تبدیلی ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر
پڑھیں:
جوہری ہتھیاربنانے کا کوئی ارادہ نہیں،مگر یورینیئم افزودگی پردباؤ میں نہیں آئیں گے:خامنہ ای
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یورینیئم افزودگی کو نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس یورینیئم افزودگی کے درجنوں یا شاید سیکڑوں ماہرین ہیں۔