جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس پر ان سے خوش نہیں ہوں۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو ان حملوں سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا انتہائی تشویشناک صورت حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، تجزیہ کار
انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ ہرگز پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کے فوراً بعد ہی فضائی حملے شروع کر دیے۔ اسرائیل کو فوری طور پر اپنے پائلٹس واپس بلانے چاہییں، اور بمباری بند کرنی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔
ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، اور وہ دوبارہ کبھی بھی اپنا ایٹمی پروگرام بحال نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، مگر میڈیا کی جانب سے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے امریکی نیوز چینل سی این این کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ سی این این خبروں کے نام پر جھوٹ اور کچرا چلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، تاہم اس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران جنگ امریکی صدر جوہری صلاحیتیں ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ امریکی صدر جوہری صلاحیتیں ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز جنگ بندی کی خلاف ورزی ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کرتے ہوئے
پڑھیں:
ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔" ٹرمپ نے الیکشن کے حوالے سے مزید کہا کہ نیو یارک کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ سابق گورنر نیویارک اینڈریو کوومو کو ووٹ دے کر کامیاب کریں، کیونکہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو ہم اس شہر کے فنڈز روک دینگے۔