غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک طاقتور حملے نے اسرائیلی افواج کو شدید دھچکا پہنچایا، جس میں پلاٹون کمانڈر سمیت سات صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اس ہلاکت خیز کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں اس کے 7 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اُس وقت نشانہ بنے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
علاوہ ازیں، اسی روز جنوبی غزہ کے ایک اور مقام پر اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے کم از کم 19 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور عسکری ماہرین کی رپورٹوں کے مطابق یہ اعداد شاید اصل نقصانات کی مکمل عکاسی نہ کرتے ہوں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی فوجی افسر کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ غزہ پر حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی یا تو مارے جا چکے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں، جب کہ کئی اہلکار شدید ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہیں۔
اسرائیلی فوج کے سرکاری بیانات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس خونریز جنگ میں 861 فوجی ہلاک اور 5,921 زخمی ہو چکے ہیں، مگر ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، جو اسرائیل کی فوجی استعداد پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوج کے مطابق زخمی ہو
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں جاری آپریشن میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے؛ کئی زیر علاج
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں 10 روز گزر جانے کے باوجود مسلسل محاصرہ اور ملٹری آپریشن جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی افواج کا جاری ملٹری آپریشن شدت اختیار کر گیا۔ شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
بھارتی فورسز نے علاقے میں ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، پیراملٹری فورسز اور پیرا کمانڈوز سمیت بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔
مسلسل 10 روز سے جاری محاصرے کے باعث خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس آپریشن میں اب تک 6 بھارتی فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے دو نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ مزید 2 کی حالت نازک ہے۔
یاد رہے کہ اس آپریشن میں اب تک دو کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کیا جا چکا ہے۔