ناقص فیلڈنگ، ڈراپ کیچز! گواسکر اپنی ہی ٹیم پر بھڑک اُٹھے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اپنی ٹیم پر نشتر چلادیے۔
سابق بھارتی کپتان نے فیلڈنگ کے دوران کیچز ڈراپ ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نے بھارتی بیٹرز کی جانب سے 5 سنچریوں کے باوجود شاندار کم بیک کیا، رہی سہی کسر ہمارے فیلڈر نے مواقع دیکر پوری کردی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے صرف کیچز ہی نہیں گراؤنڈ فیلڈنگ بھی بہت معمولی درجے کی تھی، فیلڈنگ ٹیسٹ کلاس کی نہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "4 کیچز ڈراپ کردیے! ٹیم ہار رہی ہے یہ ناچ رہے ہیں"
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے پِچ بہت اچھی تھی بولرز کو تنقید کا نشانہ بنانا مشکل ہے، یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا امید ہے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سنیل گواسکر نے کہا کہ اگلے سے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹر کو سنجیدگی سے پریکٹس سیشن میں حصہ لینا پڑے گا، یہ آپشنل پریکٹس ک آپشن سائیڈ لائن کرنا ہوگا تو ہی کچھ جیت سکیں گے۔
مزید پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کر دیا
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔