ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت، ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سٹی 42 : ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، ٹرین آپریشن میں 50سے زائد بوگیوں کی قلت کی وجہ سے ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا، جبکہ 16ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا۔
خیبر میل ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17 کردی گئی، تیزگام ایکسپریس میں بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17کردی گئی، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس میں بھی شامل بو گیوں کی تعداد 19سےکم کرکے 17 بوگیاں کردی گئی۔ کراچی ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 17سے کم کرکے 16 بوگیاں کردی گئی، فرید ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 15سے کم کرکے 13 کردی گئی، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 16سے کم کرلے 14 کردی گئی۔ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 10سے کم کرکے 9کر دی گئی۔
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
ریلوے حکام کے مطابق سیلاب کے بعد بند ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کرنے کے دوران بوگیوں میں اضافہ کیا گیا تھا، ٹرینوں کی کمپوزیشن کو معمول پر لانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، لوکو موٹو کی پاور کے حساب سے بوگیوں کی کمپوزیشن کو ٹھیک کیا گیا ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد کم کرکے
پڑھیں:
بھارت : چلتی ٹرین میں آتشزدگی مسافروں نے کود کر بچائی جان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہاوڑانئی دہلی ریلوے روٹ پر چلتی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی،جس کے باعث مسافروں نے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کا واقعہ کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین سے اچانک دھواں اور آگ کی چنگاریاں نکلنے کے باعث مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔