اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پہلی بار ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک پہلی بار کسی اجلاس میں ایک ساتھ شریک ہورہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کا کوئی بھی اعلیٰ عہدے دار اپنے ہم منصب کا سامنا کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگ بھی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے ہم منصب بھی شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس چین میں ہوگا جس کی میزبانی چینی وزیر دفاع کریں گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں  بندرگاہوں پر تجارتی سامان کے رش میں کمی، تجارتی سہولت کے استحکام اور درآمدات، برآمدات سمیت مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے لاجسٹک نظام کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران  کارکردگی کے فروغ، ٹرن ارائونڈ ٹائم کو کم کرنے اور کارگو کی آسان ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ریلوے، این سی ایس آئی ایف سی، ڈی جی این ایل سی، اے ایس میری ٹائم افیئرز اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدار دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران دوست ممالک کے ساتھ باہمی رابطوں کی وسعت کے اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، روابط، ثقافت اور زراعت سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرنے والی متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے 400 ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی ایک اور سبکی ۔۔۔اورپاکستان نےایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی
  • بیجنگ میں ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 16 ممالک کی ٹیمیں شریک
  • ہمارے نیوکلیئر اثاثے دفاع کیلیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف
  • ہمارے جوہری اثاثے صرف دفاع کے لیے ہیں، مودی کو خواب میں بھی پاک فوج نظر آتی ہے، خواجہ آصف
  • چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
  • پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی
  • چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس منصور کو بھیجا گیا جوابی خط پہلی بار منظر عام پر
  • 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار حقائق منظرعام پر، ججز کمیٹی اجلاسوں کے منٹس جاری
  • بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ