بجٹ 2025-2026: وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 10 گناہ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پشاور:
رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کے صوابدیدی فنڈز میں دس گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق وزیراعلی کے پی نے رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز میں 50 کروڑ خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال کے دوران وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈ کے لئے فقط 5 کروڑ مختص کئے گئے تھے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعلی نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزیراعلی کے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ اس مد میں تین کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔
۔وزیراعلی نے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں بھی 8 کروڑ 50 لاکھ زائد خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے تحائف اور تفریح کی مد میں وزیراعلی ہاوس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ لگایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑ زائد خرچ کیےجبکہ پانچ کروڑ مختص تھے، رواں مالی سال کے بجٹ میں سیکرٹ سروس چارجز کی مد میں 20 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رواں مالی سال کے دوران صوابدیدی فنڈز کے صوابدیدی کی مد میں
پڑھیں:
سندھ: رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
---فائل فوٹوحکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔