Islam Times:
2026-07-24@01:08:19 GMT

خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان اور جنوبی اضلاع میں حملوں کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بھی پاکستان پر حملوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور ساز و سامان سے لیس کیا جا رہا ہے اور مزید ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بدلتے ہوئے طریقوں کے پیش نظر پولیس کو ہر ممکن حد تک جدید اور مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن