اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر دورانِ علاج جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے تھے۔
ایرانی عوام اور عسکری حلقوں میں ان کی شہادت پر رنج و غم پایا جاتا ہے۔ان کے جنازے اور سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 17 جون کے حملے میں ہی علی شادمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا لیکن چند روز قبل ہی ایران نے تردید کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی شادمانی حملے میں
پڑھیں:
معروف فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید
پیلے آف فلسطین” کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق سابق قومی فٹبال اسٹار اُس وقت شہید ہوئے جب وہ دیگر شہریوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید نے اپنے فٹبال کیریئر کے دوران 100 سے زائد گول اسکور کیے اور فلسطینی عوام میں بے حد مقبول تھے۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث انہیں “فلسطین کا پیلے” کہا جاتا تھا۔
سلیمان العبید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان العبید کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی ایتھلیٹس کی تعداد 662 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے، جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔
Post Views: 4