خیبرپختونخوا؛ 240 ارب ایک کروڑ سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37لاکھ 51 ہزار 190روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں
ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام کٹوتیوں کی تحاریک ختم کر دیں۔
صوبائی حکومت کے متلعقہ وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے لیے مطالبات زر پیش کیے، جس سے حکومت نے اکثریت کی بنیاد منظور کر لیا۔
دوسری جانب اپوزیشن نے ان کے مطالبات زر ختم کرنے پر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، پارلیمنٹیرینز کیا کہتے ہیں؟
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے ووٹنگ کا حصہ نے بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
مختلف اپوزیشن رہنماؤں نے اس ترمیم کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، صدر مملکت کو مقدمات سے استثنیٰ کے حوالے سے شق پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئین قوم،عوام اور ملک کے لیے ہوتا ہے، آئین اس لیے نہیں ہوتا کہ کسی فرد کو استثنیٰ یا کسی کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترمیم لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس ترمیم سے ملک کو فائدہ ہوگا، چند اشخاص کو تحفظ دینے کے لیے سارا کچھ کیا جارہا ہے، اب یہ دروازہ کھل گیا ہے تو ہر کوئی آکے من مانی ترامیم کرے گا، آئین ایک کھلونا بن جائے گا اور آئین کی جو ملک کے لیے افادیت ہے وہ ختم ہوجائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں