اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں کی اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب نے کیس کی پیروی کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا،جاوید ارشدکو  سپیشل پراسیکیوٹر مقررکر دیاگیا، نیب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپیشل پراسیکیوٹر

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں

اسلام آباد:

چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید اور سیکریٹری بار نے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وکلا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بار کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران صدر بار نے درخواست کی اے ایس سی ایز کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی طرح مقدمات دائر کرنے کی اجازت دی جائے، چیف جسٹس پاکستان نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

عوامی سہولت مرکز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے صدر نے  تجویز دی کہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے کے ایک افسر کو ضمانتی مچلکوں اور دیگر عدالتی امور سے متعلق معاملات نمٹانے کے لیے تعینات کیا جائے۔

 چیف جسٹس نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت دی کہ ایک ڈپٹی رجسٹرار روزانہ صبح گیارہ بجے سے لیکر ساڑھے 11بجے اور دن 2بجے سے لیکر  2بج کر 20 منٹ تک تعینات کر کے امور انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت دفاتر میں تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب
  • قطر نےآئی سی سی پراسیکیوٹر کیخلاف الزامات کو جھوٹا قرار دے کر مداخلتی مہم کی تردید کر دی
  • کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
  • چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں
  • سعودی عرب‘ قوانین کی عدم پیروی پر پیٹرول فراہم نہ کرنیکا حکم
  • امریکی قیادت میں بین الاقوامی امن و استحکام فورس غزہ میں جلد تعینات ہوگی
  • غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر
  • جاپان: ریچھ کے بڑھتے حملوں کے باعث فوج تعینات
  • قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا
  • پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا شدید ردعمل