نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔ صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جہاں ون ڈے میں انہوں نے 8 سنچریاں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری بنائی۔ انٹرنیشنل کیریئر میں صوفی ڈیوائن نے 226 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
بابر نے اپنے 15 ہزار رنز 370 انٹرنیشنل اننگز میں مکمل کیے، جو ایک شاندار کامیابی ہے۔ بابر سے قبل پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں انضمام الحق (20,541)، یونس خان (17,790)، محمد یوسف (17,134) اور جاوید میانداد (16,213) نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 4,366 رنز، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4,302 رنز اور ون ڈے کرکٹ میں 6,330 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں بھی ہیں، جو ان کی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کا واضح اظہار ہیں۔
یہ کامیابی بابر اعظم کے لیے نہ صرف ایک ذاتی اعزاز ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔