Jasarat News:
2025-08-11@08:03:25 GMT

بستر میں فون کا استعمال

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سونے سے پہلے موبائل فون کا استعمال بے خوابی کو بڑھا سکتا ہے۔ آنکھیں اسکرین پر لگی رہنے سے دماغ فعال رہتا ہے، بستر میں لیٹے ہونے کے باوجود جسم کو نیند کے لیے تیار کرنے والے ہارمونز کا اخراج کم ہوتا ہے اور نیند نہیں آتی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے فون کو بند کر دینا اشد ضروری ہے۔ طبی نفسیات کے تحقیقی جریدے ‘فرنٹیئرز ان سائیکاٹری‘ میں شائع ہونے والے ایک تازہ ریسرچ کے نتائج کے مطابق بستر میں لیٹ جانے کے بعد ایک گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم ایک عام انسان کے لیے بے خوابی کے خطرے میں 59 فیصد اضافہ کر دیتا ہے اور نیند کا دورانیہ اوسطاﹰ فی رات 24 منٹ تک کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے پتہ یہ چلایا کہ معمول کی شبینہ نیند میں خلل کی ایک بڑی وجہ بستر میں موبائل فون استعمال کرنا تھی، خاص طور پر اس طرح کہ کوئی انسان کمر کے بل بستر میں لیٹا ہوا ہو اور اس کی آنکھوں اور چہرے پر موبائل فون کی اسکرین سے روشنی سیدھی پڑ رہی ہو۔ اگر بستر میں لیٹنے کے بعد کا سکرین ٹائم ختم یا کم کر دیا جائے، تو دیر سے سونے کے بجائے نیند بھی جلد آئے گی اور یوں جو وقت بچے گا، وہ نیند پوری کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کا انکشاف

فائل فوٹو

وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔

بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔

بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران یونیورسٹیوں سے 1427 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان آپریشنز میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 426 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • منہ کھول کر سونا کسی بیماری کی علامت تو نہیں؟ ڈاکٹرز کی رائے اور احتیاطی تدابیر
  • عدنان صدیقی: وہ چہرہ جو اسکرین کے پیچھے بھی روشنی بانٹتا ہے
  • ساحر لودھی کا مصروف شیڈول؟ صرف دو گھنٹے نیند پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے حکومت لاعلم نکلی
  • نیا ماڈل متعارف؛ اب اوپن اے آئی انٹرنیٹ کے بغیر چلے گا
  • ڈی جی ایف آئی کا نام استعمال کرکے شہریوں کو حراساں کئے جانے کا انکشاف
  •  ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے چینی نوجوانوں کا نیا رجحان, چُوسنی کا استعمال 
  • ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر
  • خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں
  • ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کا انکشاف