’’رومانی زبان‘‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز


اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(آر ایل آئی )اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ معاہدے پر دستخط داایانا تھیوڈورا کوئبوس، ڈائریکٹر جنرل(آئی آر ایل )، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ریکٹر’’نمل‘‘نے کیے۔
اس شراکت داری کے تحت رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ نمل کی فیکلٹی آف لینگویجز میں رومانوی زبان، ادب، ثقافت اور تمدن کی تدریس کے لیے ایک تربیت یافتہ رومانوی لیکچرر مقرر کرے گا۔ یہ کلاسز بطور اختیاری مضامین طلباء کے لیے دستیاب ہوں گی، جو یونیورسٹی کے لسانی و ثقافتی کورسز میں مزید وسعت پیدا کریں گی۔ رومانوی لیکچرر ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے اور رومانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔
پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئینیسکو نے کہا کہ ہم اس اہم پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ہماری تعلیمی سفارت کاری، عوامی روابط اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ رومانیہ میں بھی “اردو کلاسز” متعارف کرائی جائیں گی۔ رومانیہ پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ زبان اور ثقافت اقوام کے درمیان پُل کا کام کرتی ہیں۔
رومانی زبان لاطینی زبان سے ارتقا پذیر ایک رومانوی زبان ہے، جو رومانیہ اور جمہوریہ مالدووا کی سرکاری زبان ہے۔ اس کے لسانی روابط فرانسیسی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی جیسی دیگر رومانوی زبانوں سے جُڑے ہوئے ہیں، تاہم اس پر رومانیہ کے جغرافیائی و تاریخی پس منظر کے باعث سلاوی، یونانی، ترکی اور ہنگرین زبانوں کا منفرد اثر بھی موجود ہے۔ اگرچہ، رومانوی اور اردو زبانیں دو مختلف لسانی خاندانوں رومانوی (یورپی) اور ہند آریائی سے تعلق رکھتی ہیں، تاہم ان میں کچھ دلچسپ مماثلتیں موجود ہیں۔ دونوں زبانوں نے ترکی اور فارسی سے الفاظ مستعار لیے ہیں، خاص طور پر روزمرہ کی بول چال اور ثقافتی اصطلاحات میں۔ مزید برآں، دونوں زبانیں اپنے ادبی رنگ، جذباتی اظہار اور گفتگو میں شائستگی و ادب کی اہمیت کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اگرچہ ان کی ساخت مختلف ہے، لیکن اردو بولنے والوں کے لیے رومانوی زبان سیکھنا دلچسپ تجربہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں کئی ثقافتی اور لفظی پُل موجود ہیں۔
رومانیہ، یورپی یونین کا رکن ملک ہے اور تعلیم، کاروبار، اور تعلیمی تبادلوں کے شعبوں میں ایک باصلاحیت شراکت دار ہے۔ پاکستان میں رومانی زبان کی تدریس اُن طلباء، محققین، اور پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی جو Erasmus+ اسکالرشپس، بین الجامعاتی تعاون یا یورپ میں کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ رومانیہ میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے طلباء اور ورکرز کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی آباد ہے، اور رومانوی زبان کا علم ان کے کامیاب انضمام اور ترقی کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
میں رومانی زبان کے کورسز کا آغاز دونوں ممالک، رومانیہ اور پاکستان، کی اس مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ تعلیمی فضیلت، ثقافتی تنوع، اور بامعنی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ کا اجلاس: پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور مخصوص نشستیں کیس؛ ’’لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا‘‘ جسٹس محمد علی مظہر شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں اسلام ا باد

پڑھیں:

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

سٹی 42: صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ  نے برطانوی سکھ یاتریوں کےاعزازمیں عشائیہ دیا  اور کہا پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
صوبائی وزیر سرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا برطانیہ سےآئےیاتریوں کوپاک دھرتی پرخوش آمدیدکہتےہیں،قومی پرچم میں اقلیتی،اکثریتی مذہب کی نمائندگی موجودہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسکھ برادری کووزیربنایاگیا۔
صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازنے17گردواروں کی تزئین وآرائش کافنڈجاری کیا،حکومت نےکرتارپورراہداری کیلئےاپنی حدودکا4کلومیٹررقبہ قربان کیا،پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتوں کیلئےتاریخی اقدامات اٹھائےہیں،پاکستان کا سکھ مسلم مسیحی ہندو بھائی چارہ دنیا کے لئے مثال ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھوں سے پیار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں۔اکثریت اور اقلیت ملتے ہیں تو پاکستان مکمل ہوتا ہے ۔6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا حملے کئے گئے۔میں برطانوی سکھ یاتریوں کا مشکور ہو کہ وہ منفی پراپیگنڈے کے باجود پاکستان آئے۔برطانوی سکھ یاتری جا کر بتائیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کتنی عزت دی جاتی ہے۔پاکستان کے میڈیا کا بھی اقلیتوں کے حوالے سے کردار قابل ستائش ہے۔دنیا بھر سے سلگ یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • جامعہ پشاور: طلبہ دھرنا کامیاب، تمام مطالبات منظور، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت کی مبارکباد
  • جامعہ کراچی میں جشن اردو مشاعرہ، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی
  • گجرات میں بے زبان جانور پر سفاکیت: کسان کی بھینس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئیں
  • ٹی 20میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کاکردگی کے لیے پرعزم
  • شہید حسن نصراللہ کی پہلی برسی، 27 ستمبر کو یوم شہدائے القدس منایا جائے گا، علامہ باقر زیدی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے جرمن اور کویت کے ولی عہد سے عربی زبان میں گفتگو
  • چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش
  • وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
  • ماسٹر چنگان کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ گاڑٰی ڈیپل SO5 متعارف