data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔ اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔

ترجمان کے مطابق اسمگلنگ اورمنشیات کا ناسورکس طرح ہماری قوم اوربین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچارہا ہے،ہم سب اس سے آگاہ ہیں۔ لہذا ہم سب کومل کران کےخلاف جہاد کرنا ہوگا۔ اس دن کی مناسبت سےپاکستان کوسٹ گارڈز نےاسکول اور کالج کےطلباء وطالبات کوبھی منشیات کےاستعمال سےپہنچنے والےنقصانات سےآگاھی فراہم کی۔

کراچی میں حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء اورمنشیات کےجلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکےعلاوہ رواں سال 2025 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گوادر،اوتھل اورکراچی میں نذر آتش گئیں۔

نذرآتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 329 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 93 ارب 40 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار 400 کے قریب بنتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز

پڑھیں:

پاکستان آرمی اور اماراتی صدارتی گارڈز کے درمیان تربیلا میں مشق جلمود 1 کا انعقاد

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریذیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سینئر فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بڑھانا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانا بھی تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایم ای ایکس میں 40.735 بلین روپے کے سودے
  • ڈی آئی خان: بس سے 91 کروڑ کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • پاکستان آرمی اور اماراتی صدارتی گارڈز کے درمیان تربیلا میں مشق جلمود 1 کا انعقاد
  • پاکستان آرمی اور اماراتی صدارتی گارڈز کی تربیلا میں مشق جلمود 1 کا انعقاد
  • 2 لاکھ 19 ہزار روپے مالیت کی سیفٹی پن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا
  • پشاور اور چاغی میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن، 8 کروڑ کی منشیات برآمد
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار