جامن: ذائقہ دار پھل، صحت بخش خزانہ ، حیرت انگیز طبی فوائد پر مبنی مکمل رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:گرم موسموں میں قدرت کی جانب سے عطا کردہ ایک ایسا پھل جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد سے بھرپور بھی ہے، وہ ہے جامن، گہرے جامنی رنگ کا یہ رس دار پھل اپنی لذت، فرحت بخش اثرات اور طبی خواص کے باعث پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہے، سادہ زبان میں کہا جائے تو جامن محض ایک موسمی پھل نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا بھی ہے۔
ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ماہر غذائیت کے مطابق جامن میں وافر مقدار میں وٹامن C، آئرن، فائبر، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں کم کیلوریز کے ساتھ ساتھ گلوکوز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جو اسے شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید بناتی ہے۔
جامن کے حیرت انگیز فوائد
1.
جامن کے بیج، گودے اور پتوں میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آیوروید اور یونانی طب میں جامن کے بیجوں کا سفوف ذیابیطس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
2.نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے
جامن میں موجود فائبر قبض کشا اثر رکھتا ہے اور نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ یہ تیزابیت، متلی، اور دیگر معدے کے مسائل میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
3.بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار
جامن میں موجود پوٹاشیئم دل کی صحت کے لیے مفید ہے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
4.وزن کم کرنے میں مددگار
کم کیلوریز اور ہائی فائبر ہونے کی وجہ سے جامن وزن گھٹانے کے خواہش مند افراد کے لیے بہترین پھل ہے۔ یہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دیتا ہے۔
5.جلد اور بالوں کی صحت
جامن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن C جلد کی شادابی برقرار رکھتے ہیں، جبکہ اس کا استعمال بالوں کی نشوونما کو بھی بہتر بناتا ہے۔ کچھ لوگ جامن کا گودا ماسک کی صورت میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
6.جگر کی کارکردگی میں بہتری
جامن جگر کو طاقت دیتا ہے، خون صاف کرتا ہے، اور جگر کی چربی (fatty liver) جیسے امراض سے بچاؤ میں معاون ہے۔
7.منہ کے امراض میں مفید
جامن کا استعمال منہ کی بدبو، مسوڑھوں کے امراض اور دانتوں کی خرابی کے لیے بھی مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ جامن کا گودا یا اس کا رس منہ کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔
جامن کے بیجوں کی اہمیت
جامن کے بیج بھی بے حد قیمتی ہیں، انہیں دھو کر خشک کیا جاتا ہے، پھر پیس کر سفوف بنایا جاتا ہے جو شوگر اور دیگر کئی بیماریوں میں مفید مانا جاتا ہے، ایک چمچ بیجوں کا سفوف صبح نہار منہ پانی سے لینا مفید رہتا ہے، تاہم ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔
جامن کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے کیونکہ اس کی زیادتی بعض افراد میں قبض یا گلے میں خراش کا باعث بن سکتی ہے، خالی پیٹ زیادہ مقدار میں کھانا معدے کو متاثر کر سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے جامن جامن کے جاتا ہے جامن کا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا
اسلام آباد:پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتائج میں پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔
حکومت کی تازہ زراعت شماری رپورٹ میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جب کہ بلوچستان میں سب سے کم گدھے پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو باقی تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ریکارڈ کی گئی، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار بتائی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے 17 لاکھ 73 ہزار، خیبرپختونخوا کے مقابلے 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے 13 لاکھ 22 ہزار گدھے زیادہ ہیں۔
زراعت شماری رپورٹ 2024 میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔