وزیراعظم شہبازشریف سے کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم، رمیش لال اور نوید عامر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سیمسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی رمیش لال اور نوید عامر نے جمعہ کو ملاقات کی۔
(جاری ہے)
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی
پڑھیں:
سیاحتی مقامات پر اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولتیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت
قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے، سیاحتی علاقوں میں بہترین انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولتیں ناگزیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے قابل عمل اور جلد تکمیل والے پراجیکٹ ترتیب دیے جائیں بہترین ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مقامات کی تعمیر کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، نئی تعمیرات اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلی کا پہلو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔وزیراعظم نے نیشنل ٹوارزم کوآرڈی نیشن بورڈ کو فعال کرنے سے متعلق بریفنگ طلب کر لی۔