بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں دلچسپ اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری بڑی تعداد میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست سمجھتے ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست کہا، اور 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا۔
یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں، جہاں 54 فیصد بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد لوگ نظر آئے۔
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ حالیہ تنازع میں 46 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کو فاتح قرار دیا، جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔
اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان بنگلہ دیش کے لیے سب سے اہم دوست ممالک میں سرفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت اور مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
عدالتی فیصلے کے باوجود رکن اسمبلی اسد سکندر نے زمین پر قبضہ کرلیا، عمیر ڈھیڈی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-15
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتکار عمیر ڈھیڈی میمن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اپنے بیٹے ملک سکندر کی مدد سے کوٹری میں سروے شدہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب کی زمین ہائی کورٹ کے سروے نمبر 98. 97 کی نیلامی میں حاصل کی گئی۔ ملک اسد سکندر نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا جو عدالت میں جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت کے فیصلے کے باوجود زمین نہیں ملی۔ اب ڈپٹی کمشنر جامشورو مختیار جامشورو کی مدد ملک اسد سکندر ان کے بیٹے ملک سکندر خان اور کامدار حسین فقیر و دیگر میری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی کوٹری پیراڈائزا سکیم پر پلاٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ، ارمی چیف اور دیگر حکام سے درخواست کی کہ زمین واپس کر کے انصاف کیا جائے۔