لاہور:

بھارت میں  ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں  گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔

اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں  نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی روشن نشانی ہے۔

شدید احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ماں بولی کے خانے سے ’’مسلم ‘‘لفظ ہٹا کر اسے ’’کلرک کی غلطی‘‘ قرار دے ڈالا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلیے 30 دسمبر تک بند کرنے کا اعلان

شہر قائد کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ کو ترقیاتی کام کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی (نیپا چورنگی پُل) تک یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند آج 10 نومبر سے 30 دسمبر یعنی 51 روز تک رہیں گے۔

ٹریک بند رکھنے کی وجہ بی آر ٹی لائن ریڈ لائن منصوبے کے نیچے کے فور سے آنے والی پانی کی لائن بچھانا ہے۔

واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق 7 کلومیٹر طویل پانی کی لائن کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے جسے مستقبل میں کے فور سے جوڑا جائے گا اور پھر اسی سسٹم سے پانی کی ترسیل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ’پہلے مرحلے میں نیپا سے وفاقی اردو یونیورسٹی جبکہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا تک کام ہوگا‘۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کو 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

یونیورسٹی روڈ بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی صورت حال مزید خراب ہوگی جبکہ اس کا دباؤ، شاہراہ لیاقت، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر اور اطراف کی سڑکوں پر پڑے گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان بھی مرتب کیا ہے جس کے تحت سبزی منڈی سے آنے والے ٹریفک کو غریب آباد کی طرف موڑا جائے گا جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر آنے والی گاڑیوں کو راشد منہاس روڈ الہ دین کی طرف موڑا جائے گا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘وزیراعلیٰ
  • یونیورسٹی روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ
  • نئی دہلی میں فضائی آلودگی کیخلاف احتجاج پر درجنوں افراد گرفتار
  • نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
  • کراچی کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلیے 30 دسمبر تک بند کرنے کا اعلان
  • وفاقی اردو یونیورسٹی رو ڈپرسیوریج کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثرہورہی ہے خاص کرموٹرسائیکل سواروں کوشدید دشواری کاسامنارہتاہے
  • کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا
  • شہرِ قائد کی اہم شاہراہ کئی روز کیلیے بند کرنے کا اعلان
  • کراچی یونیورسٹی روڈ کو 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رکھنے کافیصلہ
  • کراچی: یونیورسٹی روڈ، 10 نومبر تا 30 دسمبر بند کرنے کا فیصلہ