اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔
معطل ارکان کے ناممعطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللّٰہ خان، محمد انصر اقبال اور علی آصف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود اور علی امتیاز بھی معطل ارکان میں شامل ہیں۔
معطل ارکان میں راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شعیب امیر اور اسامہ اصغر بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معطل ارکان
پڑھیں:
لیہہ میں مظاہرین کی ہلاکتیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع لیہہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ واقعات بھارتی حکام کی اس پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت وہ مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
دفتر خارجہ کے مطابق لیہہ میں پیش آنے والے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے اس طرز عمل کو خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی دفتر خارجہ لداخ لیہہ مقبوضہ جموں و کشمیر مقبوضہ لداخ