انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آگاہی مہم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔
خصوصی مہمات میں پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر"، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔
شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھاۓ اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی نارکوٹکس فورس انسداد منشیات کے کی جانب سے
پڑھیں:
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔مراسلے میں کہا گہا کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے رہائی کا مراسلہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ کے خلاف لاہور میں 14 مقدمات تھے جن میں سے وہ 3 بری ہوگئے، 11 اب بھی باقی ہیں۔
گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کی تھی۔عدالت نے یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عائشہ بھٹہ کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
علاوہ ازیں، اے ٹی سی نے پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت 7 ملزمان کو بری کیا۔بری ہونے والوں میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہدبیگ، ماجد علی اور بخت رواں شامل ہیں۔