منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس، نارکوٹکس فورس کے تحت واک
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس، نارکوٹکس فورس اور اینٹی کرائم/نارکوٹکس آرگنائزیشن کے اشتراک سے واک کا انعقاد کیا گیامنشیات کے عالمی دن کے حوالے سے حیدرآباد پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن کے مشترکہ اشتراک سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا واک میں ڈی ایس پی کینٹ گل حسن تھیبو، ڈی ایس پی سٹی عبد الرحمن بروہی، ڈی ایس پی ہوسڑی عبد الرحیم چانڈیو، انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس حسن کوہارو، سیاسی و سماجی رہنما عمران خان سہروردی سمیت نوجوانوں، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کا انعقاد اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن کے سینٹرل چیئرمین شاکر خان اور مرکزی نائب صدر طیب بھٹی کی قیادت میں کیا گیا واک کا آغاز حیدر چوک سے کیا گیا جو پریس کلب حیدرآباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی خصوصی طور پر شریک مہمانان سے پریس کلب پہنچ کر شرکاء سے خطاب کیا اور منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے تقریر کے دوران منشیات کے اثرات/نقصانات اور معاشرے پر اسکے منفی اثرات پر روشنی ڈالی، منشیات کا عادی فرد اپنے ساتھ اپنی فیملی اور معاشرے کی تباہی کا سبب بنتا ہے، آخر میں خصوصی طور پر دعا کی گئی اور شرکاء اور افسران نے اینٹی کرائم اینٹی نارکوٹکس آرگنائزیشن حیدرآباد کے صدر ایڈووکیٹ محمد عارف خان،جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ شہباز ملک،نائب صدر ایڈووکیٹ محمد حسین،صدر ACAN یوتھ فورم موحد حسن اور دیگر عہدیداران کا پروگرام آرگنائز کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے نارکوٹکس ا رگنائزیشن اینٹی نارکوٹکس نارکوٹکس فورس اینٹی کرائم واک کا ا
پڑھیں:
شاہراہ فیصل پر کارروائی، جعلی پولیس لائٹ لگی گاڑی سے منشیات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔