—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناپاک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وطن عزیز کے 13 بہادر سپوت شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 جوان شہید، 2 شہریوں سمیت 10 زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ دہشت گرد ریاست بھارت کے آلۂ کار گروہ ’فتنہ الخوارج‘ کے ذریعے کیا گیا، حملے میں 3 معصوم شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران خوارج کا تعاقب کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، بزدلانہ و گھناؤنے حملے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں واضح ثبوت ہیں کہ ہم ہر قیمت پر اپنے وطن کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز پاک فوج کے شعبہ ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق

پڑھیں:

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں

ژوب(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، چار روز میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پچاس ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سات سے نو اگست تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دس اور گیارہ اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنۃ الہندوستان کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چار روز میں مجموعی طورپر پچاس دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان میں امن ،استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیاجائے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھکا ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن، 2 اشتہاری مجرم گرفتار
  • سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر
  • 4روز میں 50 دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: صدر مملکت
  • صدر اور وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 روز میں ہلاکتیں 50 ہوگئیں
  • 3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خیبرپختونخوا: باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،سرکاری ذرائع
  • مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین