ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سےمتاثرین کو امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
روس: ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر کر تباہ‘ 4افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ڈیفنس پلانٹ کے 4 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق داغستان کے قریب روس کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں 4افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے، ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ڈیفنس پلانٹ کے 4ملازمین کی جانیں گئیں۔یہ ہیلی کاپٹر روس کے کزلیار الیکٹرک مکینیکل پلانٹ کے اعلیٰ عہدے داروں کو لے جا رہا تھا۔