سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شامل ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی سرپرست خوارج کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر پاک فوج
پڑھیں:
بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔