بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔سماء کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے حصہ کیلئے ان میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک عرصہ تک پارٹی الیکشن نہیں کرائے، ان کا نام کبھی سنی اتحاد کبھی پی ٹی آئی کبھی کچھ اور ہو جاتا ہے ، یہ کونسی پارٹی ہے ، کونسا برینڈ ہے ، کیا شناخت ہے ، کسی کو نہیں پتا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ آزاد ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے وہ لوگ علیحدہ پارٹی بنا کر حکومتی اتحاد میں شامل ہوجائیں، یا تو وہ لوگ کوئی پارٹی جوائن کریں گے یا علیحدہ پارٹی بنالیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیٹوں پر گئے اور اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سے ملے لیکن پی ٹی آئی میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوں۔
قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ سسٹم سے پاسپورٹ رینکنگ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف فتح حاصل ہوئی ہے، بھارت ایس سی او سے بھاگا ہے، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی گزشتہ روز فتح ملی، ڈیڑھ ماہ میں ہمیں 3 فتوحات ملی ہیں، بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
سیالکوٹ (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے جب کہ عالم اسلام متحد نہ ہوا تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر کی طرح ہو گی۔
خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں علامہ قبال کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اقبال کے افکار پر چلتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے، عالم اسلام نے لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر کی طرح ہو گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال کے اردو و فارسی کلام کو ہمیشہ زندہ و جاوید رکھنا چاہیے اور ہمیں ان کے فلسفے اور خواب کی عملی تعبیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کے اصل پیغام سے دور ہوتے جارہے ہیں، حالانکہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا اور پوری زندگی محبت، عزم اور لگن کے ساتھ اس کے لیے کام کیا۔ ان کے فلسفہ اور شاعری کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔