غزہ: اسرائیلی فوجی محاصرے، 66 بچے غذائی قلت سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ میں 66 بچوں کی غذائی قلت کے باعث اموات کو تشویشناک قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی محاصرے بچوں کے دودھ، غذائی سپلیمنٹس اور کھانے کی اشیاء کو فلسطینی علاقے میں داخلے سے روک رہے ہیں۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے خلاف قحط کو بطور ہتھیار استعمال کیا جانا اور یہ جاری محاصرے ایک جنگی جرم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم پر عالمی برادری کا خاموش رہنا شرمناک ہے، یہاں بچے بھوک اور بیماریوں کا شکار ہوکر مر رہے ہیں۔
غزہ کی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کی شدت میں اضافہ کردیا ہے جس میں مزید 60 افراد شہید ہوئے ہیں۔
بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی بڑھتی اموات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
ادراے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں 5 ہزار 119 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں 6 ماہ سے 5 سال کے درمیان تھیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح
بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمہ میں 20 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کل تک جاری رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ مقدمہ کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان کی جانب قوسین فیصل پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ پر وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کی، عدالت نے استغاثہ کے 20ویں گواہ پر جرح کل تک جاری رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے مقدمہ میں 20 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔ دوسری جانب سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی، داماد، سینیٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے۔