گاندھی میدان اس وقت وقف قوانین کے خلاف نعروں اور بینرز سے گونج رہا ہے اور پورے ماحول میں ایک احتجاجی جذبہ نمایاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ و اڈیسہ کے زیر اہتمام آج پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں "دستور بچاؤ، اوقاف بچاؤ کانفرنس" کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں بہار کے طول و عرض سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  یہ کانفرنس امارت شرعیہ کی جانب سے طلب کی گئی ہے، تاہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی شراکت نے اسے مزید تقویت بخشی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف بہار بلکہ جھارکھنڈ اور اترپردیش سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد مودی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے وقف ترمیمی قانون کی واپسی کا مطالبہ کرنا ہے۔ اس مطالبے کی حمایت نہ صرف مختلف مسلم جماعتیں اور تنظیمیں کر رہی ہیں بلکہ متعدد سیکولر سیاسی جماعتیں بھی اس آواز میں شریک ہیں۔ اجلاس میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات موجود ہیں اور مقررین حکومت سے یک زبان ہو کر مطالبہ کر رہے ہیں کہ وقف سے متعلق ترمیمی قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے تناظر میں یہ کانفرنس سیاسی طور پر نہایت اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے اپنے نمائندہ رہنماؤں کو اس میں شرکت کے لئے روانہ کیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے سید ناصر حسین اور عمران پرتاپ گڑھی شریک ہوئے ہیں، جبکہ راشٹریہ جنتا دل، بائیں بازو کی جماعتیں، سماجوادی پارٹی، ترنمول کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور دیگر علاقائی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں۔ گاندھی میدان اس وقت وقف قوانین کے خلاف نعروں اور بینرز سے گونج رہا ہے اور پورے ماحول میں ایک احتجاجی جذبہ نمایاں ہے۔ عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان اس قانون کو اپنے مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ تصور کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عدالتی احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین تاحال برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف میں عدالت عظمی کے احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن تعیناتیوں پر سینئر ملازمین کی چیف سیکریٹری سندھ کودی گئی درخواست پر ایک ماہ گزرنے کے باوجود نوٹس نہیں لیاگیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ میں جاری بدترین لاقانوعیت،بدعنوانیوں اوراعلی عدلیہ کے احکامات کے برخلاف سیاسی دبائو،اثررسوخ اوربدعنوان ٹھیکیدارمافیا نے عوامی مفاد عامہ کے محکمے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے،اہم منافع بخش تمام عہدوں پر دیگر محکموں سے لائے جانے والے ملازمین کو تعینات کیاگیاہے،جبکہ کئی کئی عشروں سے کام کرنے والے سینئر ملازمین کو فاضل پرزے بنادیاگیا،حیرت انگیز پر کئی نیب زدہ افسران کو بھی ڈیپوٹیشن پر محکمہ اوقاف میں تعینات کرکے عدالت عظمی کے احکامات کو ہوا میں اڑادیاگیاہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تمام معاملات کا کنٹرول محکمہ زکواۃ سے اوقاف میں غیرقانونی طور پر ایک زائد کئی عہدوں پر تعینات سابق صوبائی وزیر کے قریبی رشتے دار کے ہاتھوں میں ہے،اورتمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود صوبائی وزیر اوقاف نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے،جبکہ ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کیلئے جاری کئے گئے کئی حکم ناموں میں صوبائی وزیر کی منظوری کا ذکرکیاگیاہے،ذمے دارذرائع کاکہنا ہے کہ حالیہ چند مہینوں میں ڈیپوٹیشن پرتعینات افسران کے ذریعے سہون ،بھٹ شاہ،حیدرآباد،کراچی سمیت اندرون سندھ کی کئی درگاہوں اوردیگر وقف املاک کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم ٹھیکیداروں کے ناموں پر ایڈوانس نکالی گئی ہے ،محکمے کے 10سینئر ملازمین نے مذکورہ تمام صورتحال سے آگاہی ،نوٹس لینے اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈیپوٹیشن ختم کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے یکم ستمبر کو چیف سیکریٹری سندھ کو تحریری درخواست دی تھی جس کا نتیجہ نہیں نکلا۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ: آئی سی سی نے پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی
  • فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے رحمۃ للعالمین (ص) کانفرنس منعقد
  • قطر میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد
  • ڈسکہ قتل کیس میں شریک ملزم ضمانت
  • ڈیپوٹیشن پر تعینات 17گریڈ کے آفیسر کاڈیپوٹیشن ختم کرنے کاحکم
  • بھارت کی ہندو قیادت کا چھوٹا پن
  • اتحاد اور مضبوط قیادت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں!
  • عدالتی احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین تاحال برقرار