پشاور:

سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔

کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے دوران کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائیگی، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریا کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے، تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائیگی، دریا کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ دریائے سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائیگا، سیاحتی مقامات کے حسن کو بحال اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی واضح ہدایات ہیں کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 سیاح ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا تھا اور 12 لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں، ایک لاپتا سیاح کی تلاش تاحال جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن، 2 اشتہاری مجرم گرفتار

— فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

ڈی پی او عبدالصمد نے بتایا کہ انارچینہ، توغ چھپر اور کرک کے سرحدی علاقوں تک پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا۔

ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور 2 اشتہاری مجرمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا۔

ڈی پی او عبدالصمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے رٹ اور امن خراب کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ،سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
  • کویت میں زہریلی شراب کا سانحہ: 13 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم
  • بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بزرگوں نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں: سرفراز بگٹی
  • دو اہم جماعتوں کا گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار، بیرسٹر گوہر نےاعتراف کرلیا
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن ناکام، 9 فوجی ہلاک
  • تین ماہ حراست کا نیا ایکٹ بن گیا، ایسا ہر قانون پی ٹی آئی کیخلاف بنایا جاتا ہے، اسد قیصر
  • افواہیں، دریا اور نیا موڑ
  • ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن، 2 اشتہاری مجرم گرفتار