گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا، اس اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں گا۔
گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، روٹی کے تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔
سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں، بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔
ماہانہ گیس کی کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اتنی گیس کی کھپت پر فکسڈ چارجز 3000 روپے کر دیے گئے۔
پاور پلانٹس کے لیے گیس 16 اعشاریہ 66 فیصد مہنگی کی گئی ہے، بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی نئی قیمت 1 ہزار 225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت میں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے لیے گیس کی قیمت اضافہ کیا گیا ہے فکسڈ چارجز کی گئی ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
ویب ڈیسک :حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیاگیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقررہو گئی۔
پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔پیٹرول کی قیمت 265روپے 45 پیسے برقرار ہے۔پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،جس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194روپے34پیسےفی لیٹر مقرر ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا،اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 185روپے5پیسے فی لیٹر مقررتھی۔
گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے