مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
ہری پور(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، خیبر پختونخوا کا بجٹ عمران خان کی منظوری کے بعد منظور ہوا، صوبائی حکومت بجٹ پاس کرتی تو فاقی حکومت آرٹیکل 235 کے تحت فنانشل ایمرجنسی لگا دیتی۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ کیا جاتا تو وفاقی گورنمنٹ آرٹیکل 235 کے تحت فنانشل ایمرجنسی کے تحت ایمرجنسی لگا دیتی، خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فائنل ہونے کے بعد ہی منظور کیا گیا، ابھی اس پر گفٹ و شنید کا سلسلہ جاری ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ سوات سانحہ افسوس ناک ہے اس پر صوبائی حکومت کی جانب سے پوری ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے افسران کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ہیں، ان کو ہٹا دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مون سون کے اس موسم میں سیاحوں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے، کسی ایسے علاقے یا ایسے مقام پر نہ جائیں، جہاں سے کسی بھی وقت سیلابی ریلوں کی آمد کے خطرات ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشتیں ہم سے لی گئیں، ہمارے وکلا کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ رکھا گیا، یہ سارا ایک ایجنڈا ہے، جس پر کام کیا جارہا ہے، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، یہ ہائبرڈ رجیم ہے ہم کسی صورت بانی پی ٹی آئی سے نہیں ہٹیں گے، ہم مکمل طور پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اسی طرح موجود ہیں اور موجود رہیں گے، ان کے تمام حربے ناکام ہوتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ ملک بھر میں آج سے 5جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی خدمات نیب کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، فضل الرحمان وزیراعظم کی چودھری نثار سے اہم ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہم سے لی گئیں پی ٹی آئی عمر ایوب سب نیوز
پڑھیں:
فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے “فیفا پاس” پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
فیفا کے مطابق اس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے فین پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے مستفید ہوں گے اور ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کر سکیں گے، جس سے عام حالات میں مہینوں انتظار کے بجائے جلد انٹرویو ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بھی شریک تھے۔