لاہور میں آندھی کے دوران بل بورڈ گر گیا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور کمسن بچہ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران گرنے والے بل بورڈ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارشوں کے دوران شیرا کورٹ بند روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بل بورڈ بائیک سوار فیملی پر گرنے سے بائیک سوار جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے، متوفی کی شناخت 45 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں بائیک سوار کی اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ شاہد اپنی اہلیہ اور بچے کیساتھ جا رہا تھا کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے بل بورڈ انکے اوپر گرا، جسکے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
شاہد کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔