سٹی 42: ایبٹ آباد گلیات بارش اور ڈونگا گلی میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی
لینڈ سلائڈنگ سے مری روڈ پر ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا
لینڈ سلائڈنگ ملبہ ہٹانے کیلئے انتظامیہ پہنچ گئی ، ہیوی مشینری سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشت گردی کی نئی لہر، آئی جی کے پی کا حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم
پشاور:دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔
انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔
آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کے قیام کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے تھے، خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا تھا۔