data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہوگا۔ترجمان اوگرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15مکعب میٹر سے زاید ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق روٹی تندور،کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔اوگرا ترجمان نے بتایا کہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاور پلانٹس کے لیے گیس 16.

66فیصد مہنگی کی گئی ہے۔بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 175روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 1225روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت 150روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نوٹیفکیشن کے مطابق کے لیے گیس کی فکسڈ چارجز صارفین کے کی گئی ہے

پڑھیں:

نیشنل بینک کی شاندار آفر، گھرمیں سولر سسٹم لگائیں کم ترین فکسڈ ریٹ پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے محدود مدت کے لیے ایک خصوصی اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت گھر اور سولر فنانسنگ پر مارکیٹ کی سب سے کم شرحِ منافع  صرف 12.49 فیصد فکسڈ ریٹ — دو سال تک فراہم کی جائے گی۔

یہ خصوصی شرح این بی پی روشن گھر سولر فنانس اور این بی پی صیبان ہوم فنانس اسکیموں کے تحت دستیاب ہے، جن کا مقصد پاکستانی عوام کے لیے گھر کی ملکیت اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو مزید سستا اور آسان بنانا ہے۔

اس آفر کے تحت صارفین اپنے خوابوں کا گھر خرید سکتے ہیں یا گھر پر سولر پینل نصب کروا سکتے ہیں، وہ بھی انتہائی کم لاگت اور پہلے دو سال کے لیے مقررہ ماہانہ قسطوں کے ساتھ۔ فکسڈ ریٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد بینک کی مقررہ معمول کی شرحیں لاگو ہوں گی۔

این بی پی کے مطابق یہ آفر صرف محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور بینک کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع کے اسے ختم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مزید گھریلو صارفین کو قابلِ تجدید توانائی کی جانب راغب کرے گا اور موجودہ معاشی حالات میں پراپرٹی فنانسنگ کو مزید قابلِ رسائی بنائے گا۔ پاکستان میں سولر فنانسنگ اور پائیدار رہائشی حل کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر، این بی پی کا یہ نیا اقدام ہزاروں ایسے افراد کو فائدہ پہنچا سکتا ہے جو کم لاگت اور مقررہ شرح پر فنانسنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے
  • اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے دو قصبوں میں داخلہ، شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی
  • وزیر توانائی نےپروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹس تک بڑھانے کی خبریں مسترد کر دیں
  • بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان
  •   شہباز حکومت کے ابتدائی 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1,065 ارب روپے کم ہو گیا
  • نیشنل بینک کی شاندار آفر، گھرمیں سولر سسٹم لگائیں کم ترین فکسڈ ریٹ پر
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلیے 7 کروڑ  روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، وزیر توانائی
  • باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام؛ قیام امن کیلیے فوجی آپریشن جاری