بارش میں کراچی کابراحال ‘کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارش سے کراچی کی تباہ حال سڑکیں عوام کے لیے درد سر بن گئیں۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی اور کیچڑ تاحال موجود ہے، سولجر بازار کی مرکزی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ قیوم آباد چورنگی پر بھی بارش کا پانی کھڑا ہونے سے موٹرسائیکل سواروں کا چلنا محال ہوگیا۔کراچی میں حالیہ بارش کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد علاقوں میں بارش کے پانی اور کیچڑ نے آمد و رفت معطل کر دی ہے، جبکہ ناقص نکاسی آب کے نظام نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: رام سوامی گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گندگی سے روڈ کا ایک ٹریک عرصہ دراز سے بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار