فاسٹ اینڈ فیورئیس 11 نے آنجہانی ہالی ووڈ اداکار پال واکر کی واپسی کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور اداکار پال واکر 2013 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر فاسٹ اینڈ فیورئیس فرنچائز میں برائن او کونر کا کردار ان کا مشہور ترین فلمی کردار رہا۔

مشہور زمانہ فرنچائز ’فاسٹ اینڈ فیوریس اپنے گیارہویں پارٹ کے ساتھ 2026 میں واپسی کی تیاری کر رہی ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس بار کچھ حیران کن چیزیں متوقع ہیں جن میں پال واکر کے کردار برائن او کونر کی ممکنہ واپسی بھی شامل ہے۔

فاسٹ اینڈ فیورئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وِن ڈیزل نے نہ صرف نئی فلم کی ممکنہ ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کی، بلکہ برائن کی واپسی کا اشارہ دے کر مداحوں کو خوش کر دیا۔

وِن ڈیزل نے حال ہی میں فیول فیسٹ نامی ایک کار شو میں شرکت کی، جو کہ پومونا، کیلیفورنیا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ’فاسٹ‘ سیریز کے دیگر اداکار ٹائریس گبسن اور کوڈی واکر بھی موجود تھے۔ مختصر ظاہری ملاقات کے دوران وِن ڈیزل نے مداحوں کو نئی فلم سے متعلق اہم اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فاسٹ 11 ممکنہ طور پر اپریل 2027 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ وِن ڈیزل نے بتایا کہ اسٹوڈیو نے مجھ سے کہا کہ وِن، کیا ہم فاسٹ اینڈ فیوریس کا فائنالے اپریل 2027 میں رکھ سکتے ہیں؟

وِن نے جواب دیا کہ میں نے ان کے سامنے تین شرائط رکھیں۔ پہلی یہ کہ فرنچائز کو دوبارہ لاس اینجلس واپس لایا جائے۔ دوسری، کہ کار کلچر اور اسٹریٹ ریسنگ پر واپسی ہو۔ اور تیسری یہ کہ ڈوم اور برائن او کونر کو دوبارہ ایک ساتھ دکھایا جائے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ برائن او کونر کی واپسی سے وِن ڈیزل کی مراد کیا ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ پال واکر 2013 میں 40 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے لیکن اس امکان نے مداحوں میں جوش بیدار کردیا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برائن او کونر ن ڈیزل نے کی واپسی

پڑھیں:

وزیر اعظم کا فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں. مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے.حکومت پاکستان انسانی جان کا احترام، محفوظ رسائی اور بلاتعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی واپسی کا بھرپور مطالبہ کرتی ہے. پاکستانیوں کی سلامتی، وقار اور جلد وطن واپسی کیلیے دعاگو اور کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا پر دھاوا بول کر کارکنوں کو گرفتار کیا۔ قافلے میں 44 ممالک کے شہری شریک ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں  وزیر اعظم نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد انسانی ہمدرد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد صرف بے بس فلسطینی عوام کے لیے امداد پہنچانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے متعدد کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا ہےاور ہم ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طالبان کے ساتھ بات کر رہے ہیں، بیلجیم
  • ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
  • حارث رؤف کا ماضی کیسا رہا؟ فاسٹ بولر کے استاد اور قریبی دوستوں نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا
  • حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ
  • شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
  • وزیر اعظم کا فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ
  • پروکٹراینڈ گیمبل کی تنظیم نو کے بعد جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہ
  • سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ
  • مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ