پریش راول نے ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بولی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے آخرکار اپنی واپسی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ “ہیرا پھیری “3 سے متعلق تمام مسائل اب حل ہو چکے ہیں۔
پریش راول نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور فلم کے حوالے سے ہونے والے تنازعہ پر کھل کر بات کی۔
پوڈ کاسٹ میں پریش سے جب ”ہیرا پھیری 3“ کے تنازعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ”کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جب لوگوں نے آپ کو اتنی محبت دی ہو تو پھر آپ کو ایکسٹرامحتاط رہنا پڑتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ناظرین کے لیے بہترین کام کریں۔ ناظرین نے ہمیں اتنی عزت دی ہے، آپ اس کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ محنت کر کے انہیں (فلم) دیں۔“
پریش راول نے مزید کہا، ”اس لئے میں یہ چاہتا تھا کہ سب ایک ساتھ آئیں، محنت کریں اور بس۔ اب سب کچھ حل ہو چکا ہے۔“
پریش سے جب دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا اصلی کاسٹ کے ساتھ ”ہیرا پھیری 3“ بن رہی ہے تو انہوں نے کہا، ”پہلے بھی یہ فلم آ رہی تھی، لیکن بس ہمیں خود کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی آخرکار، یہ سب تخلیقی لوگ ہیں، چاہے وہ پریا درشن ہوں، اکشے ہوں یا سنیل۔ یہ سب کئی سالوں کے دوست ہیں۔“
انہوں نے نے ”ہیرا پھیری 3“ میں اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ”ہاں، میں واپس آ رہا ہوں۔“
پریش راول کی ”ہیرا پھیری 3“ سے اچانک علحیدگی نے کافی سرخیاں بنائی تھیں۔ ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ پریش نے تخلیقی اختلافات کی وجہ سے فلم چھوڑ دی تھی، لیکن 18 مئی کو پریش نے اپنی ایک ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان کی ”ہیرا پھیری 3“ سے علحیدگی تخلیقی اختلافات کی وجہ سے نہیں تھی۔
انہوں نے کہا، ”میرا ”ہیرا پھیری 3“ سے نکلنا تخلیقی اختلافات کی وجہ سے نہیں تھا۔ میں محترم پریا درشن صاحب کے ساتھ محبت اور عزت کاتعلق رکھتا ہوں۔“
پریش راول کی علحیدگی کے بعد، اکشے کمار نے ان کے خلاف 25 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پیرش کی علحیدگی سے مالی نقصان ہوا اور پروڈکشن میں تاخیر ہوئی۔
جبکہ پریش راول کے وکیل نے اس کے بعد کہا کہ پریش نے 11 لاکھ روپے کے ساتھ 15 فیصد سود بھی واپس کر دیا ہے۔
“ہیرا پھیری 3 “کی شوٹنگ جنوری 2026 میں شروع ہونے والی ہے، اور مداح جلد ہی اپنے پسندیدہ اداکاروں کو اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پریش راول نے ہیرا پھیری 3 انہوں نے
پڑھیں:
سونم کپور کے یہاں دوسری خوشخبری متوقع، کیا فلموں میں واپسی کھٹائی میں پڑگئی؟
بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ جلد ہی دوسری بار ماں باپ بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اگست 2022 میں خوبصورت بیٹے کے والدین بنے تھے۔
کپور خاندان کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ سونم کپور امید سے ہیں اور جلد اس حوالے سے ایک تقریب بھی رکھی جائے گی۔
یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ سونم کپور نے حال ہی میں فلموں میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماں بننے کے بعد سے بیٹے کی پرورش کو وقت دیا لیکن اب واپسی ہے میرے پہلے عشق ہے اداکاری کی طرف۔
سونم کپور نے اُس وقت اپنی واپسی سے متعلق تفصیلات تو نہیں بتائی تھیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم "بیٹل فار بٹورا" سے فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔
تاہم اب ان کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبروں سے اس پراجیکٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔