کرم تعمیر امن جرگہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے یہ لائحہ عمل منظور کیا گیا کہ آئندہ ایک ماہ تک ضلع کرم کے تمام مشران، عمائدین، نمائندگان اور عوام اُن تمام سرکاری جرگوں، اجلاسوں اور تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جو سرکاری جگہوں پر یا ریاستی نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدہ، کرم میں کرم تعمیر امن جرگہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ضلع کرم کے تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جرگہ میں اتفاقِ رائے سے یہ لائحہ عمل منظور کیا گیا کہ آئندہ ایک ماہ تک ضلع کرم کے تمام مشران، عمائدین، نمائندگان اور عوام اُن تمام سرکاری جرگوں، اجلاسوں اور تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جو سرکاری جگہوں پر یا ریاستی نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔ جرگہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سنٹرل کرم ٹاٹانگ، غولیا نگو اور پاٹی کے مکینوں کو دیے گئے بے دخلی کے نوٹسز فی الفور واپس لیے جائیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے ہر سطح پر مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔
جرگہ کے شرکاء نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ جرگے کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ یہ جرگہ کرم میں امن، انصاف اور باوقار شہری حقوق کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ جرگہ کے منتظمین، ضلع کرم کے تمام مکاتبِ فکر، مشران، نمائندگان، علمائے کرام، نوجوانان اور باشعور شہریوں کا جرگے میں شرکت پر دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلع کرم کے تمام
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے