بنگلہ دیش میں چٹاگانگ بندرگاہ پر ہڑتال: معیشت کو22کروڑڈالرکا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ چٹاگانگ پورٹ پر ہڑتال کے باعث تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں، جس سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری محمد عمر فاروق نے بتایا کہ “عام طور پر روزانہ 7 سے 8 ہزار کنٹینر کی ہینڈلنگ ہوتی ہے، مگر آج صبح سے کوئی بھی سامان لوڈ یا ان لوڈ نہیں ہو سکا۔ اس بندش کے ملکی معیشت پر بڑے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا گارمنٹس برآمد کنندہ ملک ہے، اور ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت اس کی 80 فیصد برآمدات پر مشتمل ہے۔
گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمود حسن خان نے بتایا کہ بندرگاہ کی سرگرمیوں کی بندش سے صرف ان کی صنعت کو 222 ملین ڈالر (22 کروڑ ڈالر) کا نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، اور بہت سی فیکٹریاں دیوالیہ ہو سکتی ہیں۔
نیشنل بورڈ آف ریونیو (NBR) کے ملازمین حکومت کی جانب سے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کے خلاف کئی ہفتوں سے وقفے وقفے سے ہڑتال پر ہیں۔
عبوری وزیراعظم اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے ہڑتالی ملازمین سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
اتوار کو NBR ملازمین کو دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، کیونکہ حکومت نے احتجاج کی عمارت کے اندر اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔ 13 بڑے تجارتی چیمبرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تنازع کو فوری طور پر حل کرے تاکہ بنگلہ دیشی معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کادورہ کرینگے
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے, اس اہم دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اعلی بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ بنگلہ دیش سے قبل نائب وزیراعظم برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے, وہ 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورہ برطانیہ میں اسحاق ڈار برطانوی نائب وزیراعظم انجیلا رینز اور وزیر مملکت برایے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر سے ملاقاتیں کریں گے۔ لندن سے واپسی پر وہ اسلام آباد واپس آ کر پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی شرکت متوقع ہے,اسحاق ڈار سالانہ اعلی سطح پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار نے 27 اور 28 اپریل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا, تاہم پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جھڑپوں کے تناظر میں دورہ بنگلہ دیش ملتوی کر دیا گیا تھا۔