data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمہ موسمیات نے 27 تا 30 جون کے درمیان مون سون کی 3 روزہ بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.

7 ملی میٹر (3 انچ) ہوئی جب کہ دیگر علاقوں میں بھی خاطر خواہ بارش سے شہر کی حالت ابتر ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات جی جانب سے جاری کردہ اعداد وشما رمیں بتایا گیا ہے کہ سعدی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر، گلشن حدید میں 56 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 45.6 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل (شاہراہِ فیصل) پر 45 ملی میٹر اور گلشن معمار (جامعتہ الرشید) میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاؤن میں 35.4، ڈی ایچ اے میں 34.3، ناظم آباد میں 31.9، اولڈ ائیرپورٹ پر 29.7، کیماڑی میں 28، کورنگی میں 27.7، پی اے ایف بیس مسرور (ماڑی پور) پر 17، بحریہ ٹاؤن میں 16.5 اور گڈاپ ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش صدر کے علاقے میں ہوئی، جہاں صرف 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہےکہ  بارش کے ان اعداد و شمار کے ساتھ ہی شہر کی عملی صورتحال نہایت سنگین رہی، بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے تھے، پانی گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں جمع ہوگیا، اور جگہ جگہ گاڑیاں بند ہو گئیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی و بدانتظامی کے باعث شہر گویا ایک کھلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نالوں کی صفائی نہ ہونے، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا۔

ایسے میں جماعت اسلامی کے منتخب کردہ ٹاؤن چیئرمینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ کئی علاقوں میں پانی کی نکاسی، صفائی، اور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ٹاؤنز کی سطح پر فوری اقدامات کیے گئے، جسے عوام نے سراہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی ادارے سنجیدہ ہوتے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جاتی تو شہر کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض الزامات سے گریز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور آئندہ بارشوں سے پہلے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریکارڈ کی گئی ٹاؤن میں ملی میٹر

پڑھیں:

۔3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روزہ”کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی ریکارڈ کتابیں فروخت ہوئیں۔کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فیسٹیول میں ملک اور بلوچستان کے مختلف حصوں سے ادیبوں، دانشوروں، شعرا اور فنکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مرد اور خواتین، طلبہ و طالبات اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔فیسٹیول میں ثقافتی اسٹالز کے علاوہ کشیدہ کاری، فن پاروں اور قدیم ورثہ کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق تین روزہ فیسٹیول کے دوران 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئیں جن میں زبان وادب، تاریخ، سائنس، جدید علوم اور شاعری کے مجموعے سمیت دیگر کتابیں شامل ہیں جبکہ تقریباً 26 لاکھ روپے کی فوڈ اسٹالز اور دیگر اشیافروخت ہوئیں۔شرکا نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ثقافتی ایونٹ کے ذریعے اپنی خوبصورت ثقافت، شاندار تاریخ، قدیم تہذیب اور روایات کو زندہ رکھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی سے 390 کلو میٹر دور موجود
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب
  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
  • ۔3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
  • ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
  • بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان