ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ صرف 100 منٹ پیدل چلیں تو آپ کو کمر درد کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ سادہ سی ورزش مہنگی دواؤں کے بغیر بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق 2017 سے 2023 کے درمیان 11,000 سے زائد بالغ افراد پر کی گئی، جن کی اوسط عمر 55 سال تھی۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ کمر درد کی شدت اور خطرہ پیدل چلنے کے دورانیے کے ساتھ نمایاں حد تک کم ہوتا گیا تاہم 100 منٹ کے بعد اس میں مزید بہتری کا گراف مستحکم ہو گیا۔

نوجوان بھی متاثر: طرزِ زندگی خطرناک حد تک ساکت

ماہرین کے مطابق آج کل 20، 30 اور 40 سال کے افراد میں بھی کمر درد کی شکایات تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ بیٹھنے کا اسٹائل، مسلسل کمپیوٹر یا موبائل اسکرین پر جھک کر کام کرنا اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ٹائپ 2 ذیابیطس یا شوگر سے نجات کے لیے کتنا تیزی سے چلنا ضروری ہے؟

یہ معمولی سی سستی رفتہ رفتہ پٹھوں کی کمزوری، ریڑھ کی ہڈی میں دورانِ خون کی کمی، جوڑوں کی سختی اور ڈسک کے دباؤ جیسے مسائل کو جنم دیتی ہے، جس سے معمولی حرکات بھی تکلیف دہ بن جاتی ہیں۔

پیدل چلنا کیوں مفید ہے؟

تحقیق کے مطابق ہر قدم پر ریڑھ کی ہڈی میں نرم حرکت ہوتی ہے، جو اسے متحرک اور فعال رکھتی ہے۔ کمر، کولہے، پیٹ اور ٹانگوں کے عضلات متحرک ہوتے ہیں۔ جسمانی توازن اور کرن بہتر ہوتی ہے۔ وزن میں کمی کے ذریعے دباؤ کم ہوتا ہے اور جسم میں قدرتی درد کم کرنے والے ہارمونز (اینڈورفنز) کا اخراج ہوتا ہے۔

وقت نکالنا مشکل؟ پھر کیا کیا جائے؟

100 منٹ سن کر گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ یہ وقت دن میں مختلف اوقات میں بانٹا جا سکتا ہے، مثلاً  صبح 30 منٹ، دوپہر یا ظہرانے کے بعد 30 منٹ، شام یا رات کو 40 منٹ
یا دن بھر میں 10 سے 15 منٹ کی مختصر چہل قدمی بھی کافی ثابت ہو سکتی ہے۔ جیسے فون کال کے دوران، دفتر میں وقفے کے دوران یا سیڑھیاں چڑھ کر۔

اگر پہلے سے درد ہے؟ تو شروعات چھوٹی رکھیں

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ پہلے سے کمر درد کا شکار ہیں تو صرف 5 منٹ سے آغاز کریں۔ ہموار زمین پر، آرام دہ جوتوں کے ساتھ، اور وقفے وقفے سے آرام کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس معاملے میں مستقل مزاجی رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیے واک: کھانے سے پہلے یا بعد میں سودمند؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگر آپ کمر درد سے نجات چاہتے ہیں تو مہنگی دواؤں یا مہنگے علاج کی ضرورت نہیں صرف روزانہ کی سادہ چہل قدمی ہی کافی ہو سکتی ہے۔ پہلا قدم ہی شفا کی طرف پہلا قدم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیدل چلنا صحت کمردرد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیدل چلنا

پڑھیں:

ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ

اسٹاک ہوم: نوبل انعام دینے والے سوئیڈش حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سائنس اور تحقیق کے شعبے میں کٹوتیاں امریکا کی عالمی سائنسی برتری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ ختم کی ہے، جامعات کی تعلیمی آزادی پر دباؤ ڈالا ہے اور ہزاروں سائنس دانوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ 

صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2,100 تحقیقاتی منصوبے ختم کر دیے ہیں جن کی مالیت تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہے۔

نوبل کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے دنیا کا سب سے بڑا سائنسی مرکز رہا ہے، لیکن اس کٹوتی سے ایک پوری نئی نسل تحقیق کے شعبے سے دور ہو سکتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو عالمی سطح پر بھی تحقیق پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور سائنس دان یورپ یا چین جیسے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔

حکام نے متنبہ کیا کہ یہ صورتحال "ناقابلِ تلافی نقصان" کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ امریکا دنیا بھر کی سائنسی تحقیق کا "اہم انجن" رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف
  • توشہ خانہ ٹو، سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، کیس روزانہ سنیں گے: عدالت
  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے
  • اے آئی چیٹ بوٹس کے غلط جوابات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
  • ملک میں واٹس ایپ سست چلنے کی وجہ جانتے ہیں؟
  • برطانوی وائلڈ لائف ریسرچرجین گوڈیل 91 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئیں
  • شادی انسان کی زندگی پر حیرت انگیز مثبت اثرات ڈالتی ہے: تحقیق
  • امریکی تحقیق کے مطابق بچوں میں بڑھتے ہوئے آٹزم کا ایک ممکنہ کردار
  • اگر آپ روزانہ کدو کھائیں تو بلڈ شوگر پر اسکے کیا اثرات مرتب ہونگے؟