حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین میں یہ سوال شدت سے اٹھا ہے کہ آخر یہ قیمتیں اتنی زیادہ کیوں ہیں اور اگر حکومت پیٹرول پر ٹیکس نہ لے تو فی لیٹر قیمت کتنی ہو سکتی ہے؟

وی نیوز کی تحقیق کے مطابق اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 78.

2 روپے کا ٹیکس (پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی) وصول کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ ٹیکس حکومت ختم کر دے تو پیٹرول کی اصل قیمت 188 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

حکومت نے حالیہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف سے مذاکرات میں یہ طے کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو آئندہ مالی سال میں 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔ اگرچہ ابھی مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی، لیکن موجودہ قیمت میں 75 روپے 52 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2.5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ’کیا حکومت کو دوبارہ ووٹ کی ضرورت نہیں؟‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ پیٹرول پر لیوی عائد کی گئی ہو۔ اکتوبر 2021 میں پہلی مرتبہ 4 روپے فی لیٹر لیوی لگائی گئی تھی، جس کے بعد ہر بجٹ میں اس لیوی کے ذریعے ٹیکس وصولی کا باقاعدہ ہدف مقرر کیا جانے لگا۔ سال بہ سال اس میں اضافہ ہوتا گیا، اور اب یہ لیوی حکومت کی آمدنی کا ایک مستقل ذریعہ بن چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آج بھی اسی سطح پر ہیں جیسی 2021 میں تھیں۔ اگست 2021 میں خام تیل 69.75 ڈالر فی بیرل تھا، تب پاکستان میں ڈالر 163 روپے کا تھا اور پیٹرول 119 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ اب خام تیل کی قیمت پھر سے 69.50 ڈالر فی بیرل تک آ چکی ہے، لیکن ڈالر کی قدر 280 روپے اور پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق، حکومت کی جانب سے لیوی اور دیگر محصولات کی مد میں بڑھتی ہوئی وصولی نے عوام پر براہِ راست بوجھ بڑھایا ہے، اور اگر عالمی منڈی کی قیمتوں کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کہیں کم ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرول پر ٹیکس پیٹرول مہنگا، خام تیل کی قیمتیں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیٹرول پیٹرول پر ٹیکس پیٹرول مہنگا خام تیل کی قیمتیں روپے فی لیٹر پیٹرول کی پیٹرول پر کی قیمت خام تیل

پڑھیں:

مہنگائی کی ستائی مظلوم عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مہنگائی کی ستائی مظلوم عوام پر حکومت نے  پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ زرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسےکاربن لیوی عائد جبکہ پیٹرول پر لیوی 78روہے 52 پیسے کم کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی74 روپے 51 پیسے مقررکردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، عوام پر مہنگائی کا نیا بوج
  • کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟
  • حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • مہنگائی کی ستائی مظلوم عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر
  • حکومت کا پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ، فی لیٹر قیمت میں کتنے بڑے اضافے کا خدشہ؟