Nawaiwaqt:
2025-07-01@09:45:44 GMT

نیا بجٹ نافذ‘صدرنے  فنانس بل پر دستخط کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

نیا بجٹ نافذ‘صدرنے  فنانس بل پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت نے فنانس بل پر اپنے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ بل ایکٹ بن گیا ہے ،اور آج سے فنا س بل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا نفاذ بھی ہو گیا ہے،ایف بی آر نے اس سلسلے میں تمام ضروری نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ‘نئے بجٹ اقدامات کے تحت مرغی کے چوزے پر 10 روپے فی چوزہ ایکسائز ڈیوٹی لگ گئی ہے‘ ماحولیاتی لیوی کا نفاذ ہو گیا ہے،ٹیکس نادہندگان کے خلاف مختلف شرائط کے ساتھ سخت اقدامات اٹھائے جا سکیں گے ان میں گرفتاری بھی شامل ہے،سولر پینل کے مختلف پرزوں پر 10 فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی کا نفاذ ہو گیا ۔17.

5 ٹریلین روپے سے زائد کے بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے ترقیاتی مقاصد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل فنانس بل 26-2025 کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا تھا، جس کے بعد اسے آئینی طریقہ کار کے مطابق صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

صدر کی منظوری کے ساتھ ہی اب وفاقی حکومت کو مالی سال 26-2025 کے لیے مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین کے استعفےکے مطالبے پربیرسٹر سیف نے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے
  • صدر مملکت آصف زرداری نے فنانس بل پر دستخط کردیے
  • صدر مملکت نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی
  • صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے
  • صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
  • آئندہ مالی سال کے فنانس بل پرصدرمملکت کے دستخط: بجٹ منظوری کاعمل مکمل
  • شمالی وزیرستان میں 30 جون کو کرفیو نافذ، مین شاہراہیں بند
  • امریکی فوج میں امتیازی پالیسی کا نفاذ، سیاہ فام اسٹاف کے متاثر ہونے کا امکان
  • امریکا نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیئے