بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا

اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تین بینکوں کو بھی نشانہ بنایا اور بینک اسٹاف کو یرغمال بنا کر نقد رقم لوٹ لی اور بینک کا ریکارڈ جلا دیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے شہر میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ادھر سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق مستونگ میں فتنہ الہندستان کا بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشتگرد پسپا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد مارے گئے، تین زخمی ہوئے۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا ہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان بینک پاکستان سیکیورٹی فورسز فائرنگ مستونگ مسلح افراد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان سیکیورٹی فورسز فائرنگ مستونگ مسلح افراد سیکیورٹی فورسز اور دفاتر پر مستونگ میں مسلح افراد بینکوں اور پر حملہ

پڑھیں:

فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائی، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا، کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیے گئے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، گرفتار دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ، فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان: مسلح افراد کا لیویز لائن پر حملہ، 2حملہ آور ہلاک 3زخمی
  • مستونگ: فتنہ الہندوستان کا  بینکوں اور دیگر دفاتر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، 7 زخمی
  • مستونگ: فتنہ الہندوستان کا بینکوں اور دیگر دفاتر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، 7 زخمی
  • مستونگ: فتنۃ الہندوستان کا مرکزی بازار پر حملہ، لڑکا جاں بحق، 7 زخمی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
  • مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان : مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی تحصیل دفتر ‘ بینکوں اور بازار میں فائرنگ ایک بچہ ہلاک‘ پانچ افراد زخمی
  • فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائی، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار