اسرائیل، امریکا کے عزائم کو متحد ہو کر ہی ناکام بنانا ہوگا( حافظ نعیم )
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی
گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی شاندار قیادت کرنے پر ایران کے رہبر معظم علی خامنائی اور دیگر قیادت قابل مبارک باد ہے۔ جماعت اسلامی شہدا کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے اوران کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں حکومت کی تبدیلی کی غرض سے آئے تھے تاہم انہیں اپنے عزائم کی تکمیل میں مکمل ناکامی ہوئی ہے اوراس کی بنیادی وجہ ایرانی حکومت اور عوام کا بہادری کے ساتھ حملہ آور افواج کا مقابلہ کرنا ہے۔جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلمان ممالک کو آپس کے اختلافات بالائے طاق رکھ کر دشمن کے مقابلے میں یک آواز ہو جانا چاہیے۔اسرائیل اور امریکہ کسی اسلامی ملک کو طاقت ور بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔دشمن ایک ایک کر کے تمام اسلامی ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے عزائم کو متحد ہو کر ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان باہمی تجارت کو فروغ دیں، گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے اور ایران سے تیل کی در آمد کے لیے دونوں حکومتیں باضابطہ لائحہ عمل بنائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان، ایران اور ترکی سیاسی، دفاعی اور سٹریٹجک اتحاد بنائیں، اگر یہ تین ممالک مشترکہ دفاع کا معاہدہ کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے ذریعے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد کو تقویت پہنچائی ہے۔ہم ایرانی حکومت کی جانب سے القدس کی آزادی کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر ان کی تحسین کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔ پاکستان اپنے تاریخی اور روایتی موقف پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔جماعت اسلامی مسلمانوں کے درمیان رنگ،نسل،زبان اور مکاتب فکر کی تقسیم سے بالا تر ہو کر اتحاد امت کے لیے کوشاں ہے۔ امیر جماعت اسلامی کو ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اظہار تشکر کے خط میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ صہیونی جارحیت،جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دیگر استعماری طاقتوں کی سر پرستی اور شراکت سے انجام پائی،بین الاقوامی قوانین،انسانی اقدار اور اخلاقی اصولوں کی صریح خلاف ورزی تھی، لیکن یہ مسلط کردہ جنگ اللہ کے فضل،رہبر معظم کی بصیرت،اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جرات مند قربانیوں اور ایرانی قوم کے اتحاد و استقامت کے باعث دشمنوں کی ناکامی اور ان کے لیے رسوائی کا سبب بنی،جبکہ ملت ایران اور تمام اسلامی اقوام کے لیے وقار اور امید کا پیغام لے کر آئی۔ایسے نازک وقت میں امیر جماعت اسلامی کی اصولی اور بھر پور حمایت نیز پاکستان کے غیور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہار یکجہتی اور اس سنگین جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت ایرانی قوم کے لیے باعث تسلی و تقویت بنی اور اسلامی اقوام و حکومتوں کے درمیان اخوت و اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت کی استقامت اور یکجہتی ایران و پاکستان کے درمیان گہرے دینی،ثقافتی اور برادارنہ روابط کا واضح ثبوت ہے جو دو طرفہ تعلقات کی تابناک تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر محفوظ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عظیم ملت کی جانب سے امیر جماعت کی طرف سے حمایت ہم آہنگی اور حق گوئی پر دل کہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور بارگاہ رب العزت سے آپ کی عزت،صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گوہوں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران امیر جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ ایران اور ایران کی کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات سے بھارت کے عزائم ناکام، امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ کامیاب مذاکرات نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی کہ کشمیر میں بدامنی یا خونریزی ہو، پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات طے پا چکے ہیں اور وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور حکومت کے سنجیدہ اقدامات کے باعث بات چیت کامیاب ہوئی۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں سے اپنے رشتے کو ہمیشہ قائم رکھیں گے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ آزاد کشمیر میں پیش آنے والے حالیہ ناخوشگوار واقعات پر افسوس ضرور ہے، مگر ان کے پرامن حل نے ثابت کیا کہ کشمیری عوام ذمہ داری سے حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیراحسن اقبال نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالات اب بہتر ہو چکے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا، اور حکومت محدود وسائل کے باوجود مسائل کو حل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی درحقیقت آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔
احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت انتظامی نظام کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گئے تھے، انہیں پورا کیا جائے گا۔ معاہدے کی کامیابی پر انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی مذاکراتی عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں امن بحال ہوا ہے اور ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔