ایچ ای سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایچ سی سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے پر بحال کر دیا۔
ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول جج سلمان بدر نے برطرفی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔
حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ تاریخ 16 جولائی تک ضیاء القیوم کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے، عدالت کو بتایا گیا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے بدنیتی پر ایچ سی سی نے غیر قانونی آرڈر جاری کیا، وکیل نے بتایا برطرفی ہائیکورٹ کے مشرف زیدی کیس میں طے کردہ اصول کے بھی خلاف ہے۔
معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی تعیناتی چار سال کے لیے انتظامی ڈھانچے کے عین مطابق ہوئی، ایچ ای سی نے غیر قانونی طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کیا۔
عدالت نے 16 جولائی کے لیے ایچ ای سی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ڈاکٹر ضیاء القیوم
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالے غزہ مارچ میں آج لاہوری بھرپور شرکت کریں گے، ضیا الدین
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دئیے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر آج غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہل لاہور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔ وحدت روڈ پر امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے آج ہونیوالے غزہ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، انجینئر اخلاق احمد، عامر نثار، شاہد نوید ملک، آصف رشید سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔
ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عزم الشان غزہ مارچ ہوگا، جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو صدر ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ دینے کے حوالے سے بات کی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دیئے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دیئے۔