پشاور سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی سیاحت کیلیے جانے والی لاپتہ فیملی کا تین روز کے بعد سراغ مل گیا اور تمام لوگ بالکل محفوظ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی اپنی سفید رنگ کی گاڑی LEH-2847 میں فیملی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بائی روڈ 29 جون کو گلگت بلتستان پہنچے جس کے بعد وہ اسکردو گئے۔

اسکردو تک اُن کا رابطہ اپنے پیاروں سے تھا تاہم اُس کے بعد سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا جس کے بعد فیملی سے متعلقہ افراد پریشان ہوگئے تھے۔

اس فیملی کو گلگت بلتستان کے بعد کاغان، ناران سے ہوتے ہوئے پنڈی جانا تھا اور اس گاڑی میں ماں باپ، بیٹا ، بہو سمیت 5 افراد سوار تھے۔

اس فیملی کی گاڑی سمیت گمشدگی کی جب خبریں سامنا آنا شروع ہوئیں تو گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت نے نوٹس لے کر تمام اضلاع، محکموں اور چیک پوسٹوں کو الرٹ بھیجا۔ 

گاڑی کی نقل و حمل

اسسٹنٹ کمشنر روندو اور محکمہ سیاحت نے گاڑی کی گمشدگی پر چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی 29 جون کو اسکردو سے نکلی اور پھر اسے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب کچورا چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پھر اس گاڑی نے دمبوداس چیک پوسٹ کو 12 بج کر چالیس منٹ اور سسی فاریسٹ چیک پوسٹ کو تقریباً ڈھائی بجے کراس کیا۔ یہ گلگت بلتستان کا ضلع روندو ہے جس کی اسکردو سے مسافت 164 کلومیٹر کی ہے اور بلندی پر بنی یہ سڑک چلاس تک دریا کے ساتھ چلتی ہے۔

گاڑی اور فیملی کو کسطرح تلاش کیا گیا؟

اسسٹنٹ کمشنر روندو کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس ساری صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اداروں، علاقہ عمائدین، رضاکاروں اور سیاحتی پولیس کو الرٹ بھیجا جس کے بعد اب یہ گاڑی چلاس سے بابو سر ٹاپ جاتے ہوئے نظر آئی۔

گلگت بلتستان کی سیاحتی پولیس اور انتظامیہ نے تین روز سے گمشدہ گاڑی کو مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ تلاش کیا اور تصدیق کی کہ گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد خیریت سے ہیں۔

موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، سیاح

گاڑی میں سوار شخص عثمان کے والد ظہور احمد نے بتایا کہ موبائل کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا اور پھر جب شہری علاقے کی طرف آئے تو اُس وقت موبائل بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا تھا۔

پشاور کی اس سیاحتی فیملی نے گلگت بلتستان حکومت ، انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ اپنے پیاروں سے بھی رابطہ کر کے انہیں خیریت سے آگاہ کیا۔

گاڑی میں ماں، باپ، اہلیہ اور بچہ ساتھ ہیں، سیاح عثمان

عثمان نے بتایا کہ گاڑی میں والد، والدہ، بیوی اور بچہ ساتھ ہیں، میرا نمبر گزشتہ کئی روز سے نہیں مل رہا تھا اب ہم بابو سر ٹاپ پہنچ چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی پولیس اور سیاحتی رضاکاروں نے ہماری بہت مدد کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر روندو اور انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنے گھر والوں سے رابطہ رکھا کریں اور انہیں گاہے بگاہے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے رہا کریں۔

واضح رہے کہ شمالی علاقہ جات میں صرف مخصوص مقامات پر مخصوص موبائل کمپنی کے سگنل آتے ہیں تاہم مقامی افراد چینی کمپنی کی موبائل سروس استعمال کرتے ہیں جس کی سم سیاحوں کو فراہم نہیں کی جاتی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان گاڑی میں کے بعد

پڑھیں:

اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند

—فائل فوٹو

اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

سدپارہ روڈ ڈیم سائیڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی، سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا اور پاور ہاؤسز بند ہو گئے۔

اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دیو سائی روڈ لینڈ سلائڈ ینگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، برگے نالے میں سیلاب سے نشیبی دیہات زیرِ آب آ گئے۔ 

ادھر کھرمنگ میں دریائے سندھ سمیت معاون دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ کے کٹاؤ سے کارگل روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔

گانچھے میں دریائے شوک کے کنارے آباد دیہات کٹاؤ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، گونگما گیاری میں معلق پل دریا میں بہہ گیا۔

شگر میں ضلع بھر کے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی دیہاتوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

روندو میں شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ اور جن نالے کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیےبند ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
  • خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں ،45افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ
  • اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہنے سے پاور ہاؤسز بند
  • مانسہرہ: سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
  • آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق
  • آزادکشمیر، کاغان اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارش سے تباہی، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ
  • گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے