شدید تنقید کے بعد بھی ماہرہ خان اپنی اصل عمر راز کیوں نہیں رکھتیں؟ انٹرویو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بےحد بُرا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔
ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی۔
A post common by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی عمر سے متعلق کیا تبصرہ کر رہا ہے اور وہ ان تبصروں کو ہرگز خود پر حاوی نہیں کرتیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی نئی فلم لو گرو میں بہترین اداکاری کرتی دکھائی دیں جس کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے تاہم انہیں 40 سال کی عمر میں فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
‘لو گرو’ نے اب تک تقریباً 70 کروڑ سے زائد روپے کا بزنس کر لیا ہے جو اب بھی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
جیو ٹی وی کے مقبول کامیڈی شو ہنسنا منع ہے کہ میزبان تابش ہاشمی اب اپنے کیریئر میں ایک نیا قدم رکھنے جارہے ہیں، رپورٹس کے مطابق تابش ہاشمی پہلی بار بڑے پردے پر اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پیج گیلیکسی لالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق تابش ہاشمی ایک رومانوی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس میں ان کے ساتھ پاکستان کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی۔
فلم کی ہدایت کاری بلال عاطف خان کریں گے جبکہ پروڈکشن فہد مصطفیٰ کے بینر بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے تحت ہوگی۔
تابش ہاشمی نے 2023ء میں جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے سے ٹی وی کا نیا سفر شروع کیا اور کم وقت میں سوشل میڈیا پر زبردست فالوونگ بنا لی، خاص طور پر نوجوان نسل میں۔
دوسری جانب مداحوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہانیہ عامر کو یہ فلم کیوں آفر نہیں کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ فہد مصطفیٰ نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کیا جائے گا۔ البتہ ماہرہ خان کے مداح بے حد پُرجوش ہیں اور فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔